
ہارٹ اٹیک سے ایک چھوٹے بچے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ویہان جین اپنے ماں باپ کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دہلی آیا ہوا تھا۔ دہلی میں اچانک لڑکے کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے ارکان خاندان ہاسپٹل لے گئے۔
علاج کے دوران ویہان کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹرس کے مطابق قلب کے عارضہ کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ دل نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے اس لڑکے کے جسم میں خون سربراہ نہیں ہو سکا اور اس کے قلب پر حملہ ہوا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکا قلب کے ایسے مرض کا شکار تھا جس سے بہت ہی کم لوگ متاثر ہوتے ہیں۔