ڈی ایس سی کا امتحان جلد ہی منعقد کیا جائے گا، دامودر راجنارسمہا نے اعلان کیا۔

DSC exam will be held soon, announces Damodar Raja Narasimha

حیدرآباد۔ 12جون وزیرصحت و خاندانی بہبود دامودر راج نرسمہا نے کہا ہے کہ عنقریب اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی امتحان منعقد کیاجائے گا۔ انہوں نے آج سنگاریڈی ضلع کے رائیکوڈ گاوں میں بڈی باٹا پروگرام کے تحت رائیکوڈ اسکول کے احاطہ میں شجرکاری کے پروگرام میں حصہ لیا۔ بعدازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنے وعدہ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج ہی ٹیٹ امتحان کے نتائج جاری کئے اور بہت جلد ڈی ایس سی امتحان منعقد کرتے ہوئے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حکومت نے اماں آدرش پاٹھاشالہ پروگرام شروع کیاہے جس کے تحت ریاست کے 25ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لئے حکومت نے سینکڑوں کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کوخانگی اسکولوں کی طرز پر ترقی دی جارہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں داخلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیرموصوف نے دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بڈی باٹا پروگرام: سرکاری اسکولوں میں تعلیم و سہولیات کا نیا عزم

Read Next

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر GO 317 کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular