کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر GO 317 کا جائزہ لیا۔

Cabinet Sub-Committee reviews GO 317 on government employee transfers

حیدرآباد۔ 12جون سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق پیشرو حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 317 پر تشکیل دی گئی کابینی سب کمیٹی کا آج اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کابینی سب کمیٹی نے کئی اہم فیصلے لئے۔ ان فیصلوں میں کمیٹی نے ملازمین کو 14جون سے 30جون تک درخواستیں داخل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ویب سائٹ میں داخل کی جانے والی درخواستوں میں لوکل اسٹاٹس کا آپشن بھی دیا گیا۔ اس میں مرکزی حکومت کے ملازمین کاآپشن بھی دیا گیا ہے۔ ملٹی پل اپلی کیشن کے لئے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی۔ آن لائن درخواست داخل کرنے والے ملازمین کو رسید بھی دی جائے گی۔ کمیٹی نے بتایا کہ اب تک ویب سائٹ کے ذریعہ 12ہزار گیارہ ملازمین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان درخواستوں کی دوبارہ جانچ کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ملازمین آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد ان کی درخواست کا موقف کی اطلاع مسیج کے ذریعہ فون پر دی جائے گی۔ کابینی سب کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے چیرمین و وزیر صحت و خاندانی بہبود دامودر راج نرسمہا، کمیٹی کے رکن و وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے علاوہ اعلی عہدیدار شیواشنکر، رگھونندن راو اور دوسرے موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی ایس سی کا امتحان جلد ہی منعقد کیا جائے گا، دامودر راجنارسمہا نے اعلان کیا۔

Read Next

ڈپٹی سی ایم بھٹی نے آر ٹی سی بس میں سفر کیا، ضلعی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular