بڈی باٹا پروگرام: سرکاری اسکولوں میں تعلیم و سہولیات کا نیا عزم

Budi Bata Program

حیدرآباد۔ 12جون (اعتماد نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج وزیر حیدرآباد پونم پربھاکر نے آج نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر حکومت کی جانب سے شروع کردہ بڈی باٹا پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر قلب شہر کے علاقہ عابڈس میں واقع عالیہ ماڈل ہائی اسکول کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے دسویں جماعت میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کی اور اسکول کی کشادگی کے موقع پر طلبہ میں کتابیں اور یونیفارمس تقسیم کئے۔ بعدازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست حکومت نے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہنے کے باوجود الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کرتے ہوئے کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جس میں ریاست کے 26ہزار سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں بالخصوص برقی، پینے کا پانی، بیت الخلاء، ٹیبلس و بنچس کی فراہمی کے لئے اماں آدرش پاٹھاشالہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت حکومت نے 1100کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 10 سال سے تعلیم کا شعبہ نظرانداز کردیاگیا لیکن ان کی حکومت تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے اقدامات کرے گی۔ پونم پربھاکر نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے لے کر بیشتر وزراء بشمول وہ خود بھی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ہمیں ان اسکولوں کی حالت اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوائیں کیوں کہ ان اسکولوں میں تجربہ کار اساتذہ ہوتے ہیں اوراسکولوں میں کئی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں یونیفارم، کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں کمپیوٹر بھی متعارف کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسکول میں اس کی ضرورت کے مطابق سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ اسکول میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد 18 ہے جب کہ اسکول میں طلبہ کی تعداد 300 ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ترک تعلیم سے دور رکھنے کے لئے اسکولوں میں دوپہر کا کھانا بھی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نمس ہاسپٹل میں 11 نئی جائیدادوں کے لئے تقررات: مختلف طبی شعبوں میں مواقع دستیاب

Read Next

ڈی ایس سی کا امتحان جلد ہی منعقد کیا جائے گا، دامودر راجنارسمہا نے اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular