
حیدرآباد۔ 12جون (اعتماد نیوز) نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) ہاسپٹل میں 11 جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری ہوا ہے۔ یہ تقررات نمس ہاسپٹل کے میڈیکل جینٹکس، انستھیسیا، میڈیکل آنکالوجی، ہیماٹولوجی، پیتھالوجی اور نیفرالوجی ڈپارٹمنٹس کے لئے ہوں گے۔ ان جائیدادوں میں سینئر پراجکٹ اسوسی ایٹ (1)، پراجکٹ نرسIII- (1)، پراجکٹ ٹکنیکل سپورٹI- (2)، کلینیکل ریسرچ کوارڈینیٹر (3)، ڈاٹا انٹری آپریٹر (1)، سینئر کلینکل ریسرچ کوارڈینیٹر (1) اور ایس آر سی پراجکٹ لائیزن (2) جائیدادیں شامل ہیں۔ خواہشمند امیدوار کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مزید تفصیلات نمس کی ویب سائٹ www.nims.edu.in پر دیکھ سکتے ہیں۔