بنگالورو کے 44 اسکولس کو بم‌سے اڑادینے کی دھمکی

بنگالورو۔ ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگالورو میں 44 سے زائد اسکولس کو آج صبح بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعہ یہ دھمکی دی گئی کہ ان اسکولس میں بم رکھے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔

اس اطلاع کے ساتھ ہی طلبہ اولیائے طلبہ اور اسکولس کے منتظمین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ابتدا میں بسویشور نگر کے سات اسکولس کو یہ دھمکی دی گئی اس کے بعد دیگر اسکولس کو بھی اسی طرح کے دھمکی آمیز میل پیغامات روانہ کئے‌گئے۔ جن اسکولس کو دھمکی دی گئی ان میں سے ایک اسکول کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کی قیام گاہ کے روبرو ہے۔

دھمکی آمیز میل وصول ہونے کے ساتھ ہی بنگالورو پولیس نے چوکسی اختیار کر لی اور اسکولس سے طلبہ اور عملہ کو باہر نکال دیا گیا۔ بم اسکوائڈ کے ذریعہ اسکولس کی تلاشی لی گئی لیکن وہاں سے کوئی بھی مشتبہ اشیا دستیاب نہیں ہوئی۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور میل روانہ کرنے والے شخص کی شناخت کی کوشش میں ہے۔ گزشتہ سال بھی بنگالورو کے بعض اسکولس کو اسی طرح کا دھمکی خمیز ای میل پیغام روانہ کیا گیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والے شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت

Read Next

تلنگانہ میں مخلوط حکومت کے امکانات مسترد، کانگریس کو حاصل ہوگی واضح اکثریت، وی ہنمت راؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular