
سینئر کانگریس لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے دعویٰ کیاکہ تلنگانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس کو 70سے 80سیٹ حاصل ہوں گی۔ اور 9 ڈسمبرکو لال بہادر اسٹیڈیم، فتح میدان میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب منعقد ہو گی۔۔
ہنمت راؤ نے تلنگانہ میں بتائے گئے ایگزیٹ پولس پر کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت کےکوئی امکانات نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لینے کے ساتھ ہی اسی روز کانگریس کے 6 ضمانتوں پر عمل آواری ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے یہ کہہ رہا تھے کہ تلنگانہ کی عوام اس مرتبہ کانگریس کو اقتدار پر فائز کرتے ہوئے سابق صدر آل انڈیا کانگریس سونیا گاندھی کو تلنگانہ کی تشکیل کا ریٹرن گفٹ دیں گے۔ انہوں نے ریاست کی عوام سے کانگریس پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔