
ووٹ ڈالنے کے لیے جانے کے دوران ایک شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ، حلقہ اسمبلی دوباک کے ردرارم میں پیش آیا۔
موضع سے تعلق رکھنے والا 54 سالہ سوامی اپنے خاندان کے ساتھ تلاش معاش کے سلسلے میں چند سال قبل مہاراشٹرا منتقل ہو گیا تھا بعدازاں وہ حیدرآباد منتقل ہو گیا اور یہاں خانگی ملازمت کر رہا تھا،اس کی بیوی بھی خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے۔
کل پولنگ کے لیے وہ ووٹ ڈالنے آبائی مقام پہنچا وہ ووٹر سلیپ لے کر پولنگ کے مرکز جا رہا تھا کہ راستہ میں اچانک غش کھا کر گر پڑا، ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔