منوگوڑہ کی کانگریس لیڈر پی شروانتی بی آر ایس میں شامل

کانگریس لیڈر، پی گوردھن ریڈی کی دختر پی شرونتی بی آر ایس میں شامل ہوگئی ہیں۔ بی‌ آر ایس بھون میں کے ٹی آر نے ان کو کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ پلوائی گووردھن ریڈی ایک ایسے شخص تھے جو تلنگانہ کو اچھا بنانا چاہتے تھے ۔گووردھن ریڈی نے کہا کہ وہ کانگریس میں ہی رہیں گے۔لیکن ان کی بیٹی جو کہ ایسے خاندان میں ہے کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔پچھلے سال کے ضمنی انتخاب ن میں، اگر پلوائی سراونتی نہ ہوتی تو وہ ووٹ کانگریس کو نہ جاتے۔ راجگوپال ریڈی اور ریونت ریڈی دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج کرلی اور آج ساتھ مل کر پھر رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے‌کہا کہ راجگوپال ریڈی کے پاس پیسہ ہے اور وہ لوگ خریدیں گے۔ راجگوپال ریڈی کے پیسے کے دم پر اس انتخابات کو جیتنا چاہ رہے ہیں ۔ تارک راماراو نے کہا کہ راج گوپال ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں ایک سال قبل کانگریس سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور پھر ضمنی انتخاب کرائے گئے ۔اور بی جے پی میں شکست کے بعد راج گوپال اب کانگریس پارٹی میں شامل ہوکر دوبارہ انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ راجگوپال ریڈی پارٹیاں کیوں بدل رہے ہیں ۔ ضمنی الیکشن کیوں ہوئے۔ راجگوپال ریڈی دوبارہ کانگریس میں کیوں شامل ہوئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انتخابات میں کامیابی کیلئے کے سی آر کی حکمت عملی، پارٹی لیڈروں کو دی مختلف ہدایت

Read Next

جہاں عزت نہ ہو وہاں ایک منٹ بھی ٹھہرنا نہیں چاہیے۔پی شراونتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular