بارش سے مٹی کا مکان منہدم ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

آندھراپردیش میں بارش سے ایک مٹی کا مکان منہدم ہوگیا۔ اور ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبہ میں دب کرہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ ضلع نندیال میں جمعرات کی رات پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق نندیال ضلع کے چگلامری منڈل کے چنہ ونگلی گاوں کا رہنے والا 45 سالہ شیکھر ریڈی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ مٹی کے قدیم مکان میں مقیم تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے قدیم مٹی کا مکان جمعرات کی رات منہدم ہو گیا ۔

شیکھر ریڈی گھر میں بیوی اور بچوں کے سو رہا تھاکہ مکان گر گیا۔ اور ملبے کے نیچے آکر خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں شیکھر ریڈی کے علاوہ اس کی 38 سالہ بیوی دستگیراماں، 16سالہ پاویتری اور 10 سالہ لکشمی شامل ہیں۔

جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالیں۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ خاندان میں پانچ افراد ہیں، دوسری بیٹی، پرسنا، کڑپہ ضلع کے پرودوتور کے اوشودیا اسکول میں پڑھتی ہے۔  مقامی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

چوری کے واردات میں تین پولیس اہلکار سمیت 9 افراد گرفتار، انٹرنیشنل سنڈیکیٹ کا پردہ فاش

Vinkmag ad

Read Previous

حادثہ کے بعد نیشنل ہائی وے پر پڑے کانچ کی پولیس نے کی صفائی

Read Next

شیخ پیٹ فلائی اوور سے تیز رفتار کار نیچے گری، 19سالہ نوجوان کی موت

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular