چوری کے واردات میں تین پولیس اہلکار سمیت 9 افراد گرفتار، انٹرنیشنل سنڈیکیٹ کا پردہ فاش

حیدرآباد: دو پولیس کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ سمیت نو افراد کو پنجہ گٹہ پولیس نے منگل کے روز موبائل فون چوری کے معاملے میں گرفتار کیا۔

گرفتار پولیس کانسٹیبلوں میں گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے سومنا اور سیف آباد پولیس اسٹیشن کے سائی رام اور گاندھی پولیس اسٹیشن کے ہوم گارڈ اشوک شامل ہیں۔

ڈی سی پی ویسٹ زون ایس ایم وجے کمار، نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ جھارکھنڈ کا رہنے والا راہول کمار مفرور ہے۔ اس نے گینگ کے ارکان کو ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں موبائل فون چوری کرنے کی ذمہ داری دی۔

وجے کمار نے کہا ” گینگ کا رکن اپنے پاس تقریبا 50 موبائل فون چوری کرنے کے بعد، راہل کو اس کی اطلاع دیتے تھے۔ پھر راہول، ایک آدمی بھیج کر چوری کی اشیا اکٹھا کرکے اور چوری شدہ موبائل فون کو جھارکھنڈ، وہاں بنگال اور پھر بنگلہ دیش کی سرحد پر لے جاکر فروخت کیے جاتے تھے،‘‘ ۔

میٹرو ٹرینوں اور بازاروں میں موبائل فون کی شکایت کے بعد پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے غازی، شاہنواز، گووندا کمار، جوگیشور، جونو کمار، مختار شیخ اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا۔

اس گینگ کی مدد کرنے کےا لزام میں تینوں پولس اہلکاروں اشوک، سائی رام اور سومنا کو بھی گرفتار کیا۔ یہ تینوں مبینہ طور پر چوروں کے پکڑے جانے پر پولیس اسٹیشن سے چوروں کو چھڑانے میں مدد کرتے تھے۔

ڈی سی پی نے کہا کہ تینوں پولیس والوں نے گینگ سے پیسے لیے کر ان کی مدد کی ۔ جانچ ٹیم پولیس اہلکاروں اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کام کرنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کے درمیان گٹھ جوڑ اور تال میل یا لنک کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ حکومت نے جسٹس مدن بھیماراؤ لُکور کو پاؤر انکوائری کمیشن کانیا سربراہ مقرر کیا

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ حکومت نے جسٹس مدن بھیماراؤ لُکور کو پاؤر انکوائری کمیشن کانیا سربراہ مقرر کیا

Read Next

تہران میں ہوئے اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular