
سرسلہ: ایک افسوسناک واقعہ میں آوارہ کتوں نے گھرمیں اکیلی آرام کرنے والی بزرگ خاتون کو حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ یہ دردناک واقعہ راجنا سرسیلہ ضلع کے مست آباد منڈل کے وانیتھل گاؤں میں پیش آیا۔
دوسرے گھر میں رہنے والے اس بزرگ عورت کے بیٹوں نے دیکھا کہ ان کی ماں کے چہرے اور جسم پر شدید زخموں کے نشان تھے۔ اور چہرہ ناقابل شناخت ہوگیا۔ انہوں نے کتوں کے منہ پر خون دیکھا۔ اور کتوں کے حملے کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
تلنگانہ بھر میں حالیہ دنوں کتوں کی دہشت بڑھ گئی ہے۔ آوارہ کتے ہر جگہ حملہ آوار ہو رہےہیں۔ خاص طور پر بچے ان کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ عدالت نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کتوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کے اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ راتوں میں عوام کتوں کو دیکھ کر اپنا راستہ تبدیل کرنےپر مجبور ہیں۔
یہ بھی پرھیں:
شیخ پیٹ فلائی اوور سے تیز رفتار کار نیچے گری، 19سالہ نوجوان کی موت