
ریاست تلنگانہ کے ضلع کاما ریڈی میں ایک لڑکی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اور اس کی لاش کو نذر آتش کیا گیا ۔یہ واردات سدا شو نگر منڈل کے بھوپم پلی کے مضافات میں پیش آئی۔
پولیس نے بتایا کہ 16 تا 20 سالہ درمیانی عمر کی لڑکی کی نعش یہاں دستیاب ہوئی جو جلی ہوئی حالت میں تھی، پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں اور لڑکی کا قتل کرنے کے بعد شاید نعش کو یہاں لا کر نذر آتش کر دیا گیا۔ یہ بھی شبہ ہے کہ قتل کے بعد مقتول لڑکی کی شناخت نہ ہو اس کے لیے آگ لگا دی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم او شناخت کے لیے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا گیا ہے۔