
تلنگانہ پیدا پلی ریلوے اسٹیشن پر خوفناک حادثہ پیش آیا۔تلنگانہ سوپر فاسٹ ٹرین کی ٹکر سے دو افراد کی موت ہوگی۔ مہلوکین کی شناخت یعقوب اور راجو کے طور پر کی گئی ہے، وہ پیدا پلی کے ایک گودام میں ورکرس کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
وہ دونوں آج ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر واقع ایک دکان جانے کے لیے ٹریک عبور کر رہے تھے کہ برق رفتار ٹرین نے ان دونوں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثو میں ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔