مسلم طالبات کو برقع اتار کر امتحان لکھنے کیلئے مجبور کرنے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ ‌شہر کے علاقہ عابڈس کے ایک ڈگری کالج میں مسلم طالبات کو برقع اتار کر امتحان لکھنے کے لیے مجبور کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق چیاپل روڈ پر واقع ایک لڑکیوں کے ڈگری کالج میں بعض طالبات امتحان لکھنے کے لیے پہنچی۔

کالج اسٹاف نے انہیں برقع اتار کر امتحان لکھنے کی ہدایت دی جس پر طالبات نے شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا۔ اس واقع کی اطلاع ملنے پر مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری کالج پہنچے۔

مرزا رحمت بیگ نے وہاں کے ذمہ داروں اور پرنسپل سے بات کر کے برہمی کا اظہار کیا۔ مجلس کےلیڈر کی مداخلت پر ذمہ داروں نے معذرت خواہی کی اور آئیندہ اس طرح کے واقعہ کا اعادہ نہ ہونے کا تیقن دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حقہ پارلر پر پولیس کا دھاوا، 4گرفتار

Read Next

قتل کے بعد لڑکی کی نعش کو جلا دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular