تلنگانہ میں چور بینک لوٹنے میں ناکام، الارم کی آواز نے عوام کو چوکنا کردیا- لوگوں نے چور کو بینک کے اندر بند کردیا

چوری کے دوران اچانک بینک کا سائرن بج اٹھاجس کے ساتھ ہی مقامی افراد نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے چور کی اندرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کو باہر سے قفل ڈال دیا۔ بعد ازاں پولیس کی آمد کے بعد پولیس نے اس چور کوحراست میں لے لیا۔تلنگانہ کے نظام آبادضلع،دھرپلی منڈل،دوباک گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈین اوورسیز بینک میں چوری کے مقصد سے چوراندر عمارت میں داخل ہوا تاہم سائرن بجتے ہی پولیس کو بینک عہدیداروں نے اطلاع دی،اسی دوران مقامی افراد نے اس چور کو دیکھ کر بینک کی عمارت میں بند کردیا۔اوربعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے اس چور کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

Read Next

حیدرآباد:قواعد کی خلاف ورزی۔6پبس کے خلاف مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular