حیدرآباد:قواعد کی خلاف ورزی۔6پبس کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کے ذریعہ چلائے جانے والے شہرحیدرآباد کے 6پبس کے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نئے سال کی تقاریب کے اہتمام کیلئے دیئے گئے وقت سے زائد وقت تک پبس کو کھلارکھتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی پر یہ مقدمات درج کئے گئے۔

بتایاجاتا ہے کہ زائد آواز سے پبس میں گانے بھی بجائے گئے تھے جس سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامناکرناپڑاتھا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پولیس نے پبس انتظامیہ کو نئے سال کی تقاریب کے موقع پر قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کاانتباہ دیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں چور بینک لوٹنے میں ناکام، الارم کی آواز نے عوام کو چوکنا کردیا- لوگوں نے چور کو بینک کے اندر بند کردیا

Read Next

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔ دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular