تلنگانہ:لاری الٹ گئی۔نیشنل ہائی وے پر مچھلیاں بکھر گئیں

مچھلیوں کا لوڈ لے جانے والی لاری الٹ گئی۔ لاری سے مچھلیاں سڑک پر گرگئیں۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کل شب لاری ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری الٹ گئی اور ساری مچھلیاں سڑک پر گرگئیں۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے حادثہ کا سبب بنی لاری کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر دیگر گاڑیوں کی روانگی کو بحال کیا۔

سڑک پر بڑے پیمانہ پر مچھلیوں کے گرے ہوئے کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔اس حادثہ میں کسی جانی نقصان یا پھرکسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:کچرے کے ڈھیر میں لگی آگ

Read Next

حیدرآباد:نائجیریائی باشندہ گرفتار۔ایک کروڑروپئے مالیت کی منشیات ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular