
حیدرآباد۔20اکتوبر (تلنگانہ خبر) تلنگانہ سیٹ امتحان کے ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔اس امتحان کے اڈمٹ کارڈس آج 20 اکتوبر سے دستیاب رکھے گئے ہیں۔
ریاست میں اسسٹنٹ پروفیسرس، ڈگری کالج لکچررس کی جائیدادوں کی اہلیت کے لئے منعقد ہونے والے ٹی ایس سیٹ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے یہ امتحان منعقد کیا جارہا ہے۔ 28، 29 اور 30 اکتوبر کو کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ منعقدہوگا۔ یہ امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہوگا۔ اس امتحان کے لئے اضلاع عادل آباد، نظام آباد، وجے واڑہ، ورنگل، حیدرآباد، کرنول، کریم نگر، کھمم، تروپتی، محبوب نگر، میدک، ویزاگ، نلگنڈہ اور رنگاریڈی میں سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔امتحان کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں