
حیدرآباد۔20اکتوبر (تلنگانہ خبر ) ریاست تلنگانہ میں چند آئی اے ایس عہدیداروں کو نئی پوسٹنگ دی گئی۔
تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے رنگناتھ کا تقرر کیا گیا۔جبکہ راجندرپرساد کو پولیس اکیڈیمی کے ڈپٹی ڈائرکٹر بنایا گیاہے ، سرینواس ریڈی کو سی آئی ڈی ایس پی اور گرے ہانڈس ایس پی کی حیثیت سے وینکٹیشورلو کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ نکیتاپنتھ کو ساوتھ ویسٹ زون ڈی سی پی ، روہت راج کو ساوتھ ایسٹ زون ڈی سی پی، آر وینکٹیشورلو کو ڈی سی پی ٹریفک، سنیتا موہن کو پداپلی ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔