
وناپرتھی ضلع کے ایک سینئر لیڈر راولا چندر شیکھر ریڈی نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تلنگانہ بھون میں منعقدہ تقریب میں بی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راماراو نے راولا چندر شیکھر ریڈی کو بی آر ایس کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔
اس تقریب میں وزیر زراعت نرنجن ریڈی، ایم پی رامولو، ایم ایل اے آلا وینکٹیشور ریڈی، سابق ایم پی مندا جگناتھ اور دیگر کئی قائدین موجود تھے۔
راولا چندر شیکھر ریڈی نے تلگودیشم کی جانب سے 1994 اور 2009 کے اسمبلی انتخابات میں ونپرتھی حلقہ سے ایم ایل اے کے طور پر مقابلہ کیا تھا۔ 1994 میں، انہوں نے اے پی گورنمنٹ وہپ کے طور پر کام کیا۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد تلگودیشم کے اہم قائدین نے مختلف جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی۔لیکن وہ ٹی ڈی پی میں رہنے کو ترجیح دی ۔ چندرا بابو نے انہیں پولیٹ بیورو کا رکن بھی بنایا تھا