تعلیم کے بجائے سیل فون اورٹی وی دیکھنے پرسرزنش، مایوس ڈگری طالبہ کی خودکشی

تعلیم پر توجہ کے بجائے سیل فون اورٹی وی دیکھنے پر والدین کی جانب سے کی گئی سرزنش پر مایوسی کے عالم میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نرسنگاپور کی رہنے والی 18سالہ بی کیرتنا ایک پرائیویٹ کالج میں ڈگری سال اول میں زیرتعلیم تھی۔وہ کچھ عرصہ سے تعلیم پر توجہ کے بجائے ٹی وی اور سل فون کا زیادہ استعمال کررہی تھی جس پر اس کے والدین نے اس کی سرزنش کی۔

لڑکی نے مایوسی کے عالم میں گھر میں رکھی نامعلوم شئے پی لی جس کے بعد اس کی صحت خراب ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

نلگنڈہ:نوزائیدہ لڑکی کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا

Read Next

حیدرآباد : کار کی ٹکر سے بائیک سوار ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular