نلگنڈہ:نوزائیدہ لڑکی کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے کونڈاملے پلی علاقہ میں ایک نوزائیدہ لڑکی کو بے رحمی کے ساتھ کچرے کے ڈھیر میں نامعلوم افراد نے پھینک دیا۔ مقامی افرادنے نومولود کو دیکھا، فوری طور پر پولیس اور آنگن واڑی ورکرس کو اطلاع دی ۔ اس کے بعد نوزائیدہ کو دیوراکونڈا سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ کی حالت ٹھیک ہے لیکن دودھ نہ پینے کی وجہ سے اسے تکلیف ہو رہی ہے۔ آئی سی ڈی ایس حکام نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں سائبر جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظرسائبر کرائم پولیس نئی حکمت عملی

Read Next

تعلیم کے بجائے سیل فون اورٹی وی دیکھنے پرسرزنش، مایوس ڈگری طالبہ کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular