پیشرو، بی آرایس حکومت نے بیروزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا:وزیرسیتا اکا

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے جمعہ کو عادل آباد ضلع کے اندراویلی کے دورہ کے پیش نظر، ضلع انچارج وزیر سیتاکا نے آج انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پیشرو بی آرایس حکومت نے بے روزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کیاگیا۔

وزیراعلی ریونت ریڈی بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے اسمرتی ونم میں مختلف پروگراموں میں وزیراعلی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سری کونڈہ منڈلوں میں 45 کروڑ کی لاگت سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا آغاز سی ایم ، کے ہاتھوں ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں سمکاسارالماں جاترا کی تیاریاں تیزی سے جاری

Read Next

جی ایچ ایم سی اورپولیس کی جانب سے حیدرآباد کے ٹریفک مسائل دور کرنے جامع ٹریفک ایکشن پلان تیار کیاجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular