تلنگانہ میں سمکاسارالماں جاترا کی تیاریاں تیزی سے جاری

تلنگانہ میں سمکاسارالماں جاترا کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ جسے ایشیا کا سب سے بڑا قبائلی میلہ کہا جاتا ہے۔ ملگ ضلع کے میڈارم میں اس جاترا میں ایک لاکھ سے زیادہ قبائلی آتے ہیں جن کی سہولت کے لئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

یاترا کے سلسلہ میں مختلف عہدیداروں کو مختلف مقامات پر متعین کیاگیاہے تاکہ وہ انتظامات پرنظررکھ سکیں کیونکہ میڈارم میں ہزاوں گاڑیاں آئیں گی۔ ٹرایفک کے علاوہ مختلف انتظامات جیسے پینے کاپانی اورحفاظان صحت کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سارے علاقے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظررکھی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے طبی خدمات بھی رکھی ہیں۔ ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلانے کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کل ہند صنعتی نمائش حیدرآباد میں پینٹنگ نمائش کا افتتاح

Read Next

پیشرو، بی آرایس حکومت نے بیروزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا:وزیرسیتا اکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular