جی ایچ ایم سی اورپولیس کی جانب سے حیدرآباد کے ٹریفک مسائل دور کرنے جامع ٹریفک ایکشن پلان تیار کیاجائے گا

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) اورپولیس کی جانب سے شہرحیدرآباد کے اہم مقامات پر ٹریفک کے مسائل کو دور کرنے کیلئے جامع ٹریفک ایکشن پلان تیارکرتے ہوئے اندرون چنددن وزیراعلی ریونت ریڈی کو پیش کیاجائے گا۔ کمشنرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈراس نے یہ بات بتائی۔

رونالڈراس نے آج کمشنرپولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی کے ساتھ شہر کے جوبلی ہلز علاقہ کے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اورٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔رونالڈ راس نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جوبلی ہلز روڈنمبر45اور36پر مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ اورٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہونے پائے۔

اجی ایچ ایم سی کمشنر نے کہاکہ حکام،مناسب ایکشن پلان تیارکریں گے تاکہ مستقبل میں ضرورت کے لحاظ سے فلائی اوورس کی تعمیر کی جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیشرو، بی آرایس حکومت نے بیروزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا:وزیرسیتا اکا

Read Next

حیدرآباد: نوکر کے ہاتھوں مالکن کا قتل، قیمتی اشیا اور نقدی لوٹ کر فرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular