500روپئے میں پکوان گیس سلینڈر، کے وائی سی، اپ ڈیٹ کےلئے طویل قطاریں

کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس ایجنسیوں کے قریب عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ تلنگانہ کے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل مستقر کی ایک ایسی ہی گیس ایجنسی کے سامنے عوام کی طویل قطاردیکھی گئی۔

کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے اس ایجنسی کے قریب شدید سردی کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں صبح 7بجے سے ہی نظرآئے۔ ان افراد نے اپنی چپلوں کوقطار میں لگادیا۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے 500روپئے میں گیس سلنڈرفراہم کرنے کے لئے کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کی شر ط رکھی ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول ریاست کے بیشتر اضلاع میں بھی گیس ایجنسیوں کے قریب کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے 500روپئے میں گیس سلنڈر کے حصول کیلئے کے وائی سی کی شرط سے متعلق سرکاری طور پر کوئی اعلان ہنوز نہیں ہوا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جنوری 2024 میں ہر بے گھر غریب کو ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا۔ پی سرینواس ریڈی

Read Next

بے قابو کار راہگیر کو ٹکر دے کر پلر سے ٹکرا گئی ۔ ایک ہلاک سات زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular