بے قابو کار راہگیر کو ٹکر دے کر پلر سے ٹکرا گئی ۔ ایک ہلاک سات زخمی

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ چیتنیہ پوری میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی وہیں سات افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایل بی نگر اوپل روڈ پر پیش آیا۔

ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے شخص کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی اور اس کے بعد کار راجیو گاندھی نگر علاقہ کی کمان کے پلر سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق سائی کارتک نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ تقریب میں جا کر واپس ہو رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں کار سوار سات نوجوان جو زخمی ہوگئے تھے انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کار چلانے والا شخص حالت نشہ میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

500روپئے میں پکوان گیس سلینڈر، کے وائی سی، اپ ڈیٹ کےلئے طویل قطاریں

Read Next

میڑچل کے دو مکانات میں چوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular