
تلنگانہ کے وزیر پی سرینواس ریڈی نےکہا کہ جنوری 2024 میں ہر بے گھر غریب کو ایک ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اندراما حکمرانی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔ نکیریکل حلقہ میں کانگریس کے مقامی لیڈروں نے ریلی نکالی۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی وزیراعلی نے 6ضمانتوں پر عمل کے سلسلہ میں اقدامات شروع کردیئے۔حکومت کی ساری توانائی ریاست کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے بدعنوانی کا الزام لگاتےہوئے کہاکہ کے سی آر خاندان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔