
حیدرآباد اتوار کو میدک-نرساپور روڈ ، کوڈی پلی کے مقام پر ایک تیز رفتار کار نے گھوڑے کو ٹکر مار دی جس سے ایک گھوڑے کی موت ہو گئی جبکہ گھوڑا سوار شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نرسا پور سے میدک جانے والی انڈیکا کار گھوڑے سے ٹکرانے کے بعد بائیک کو ٹکر دیتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ماروتی الٹو کار سے بھی ٹکرا گئی۔ پیچھے سے آنے والی سوئیٹ کار نے الٹوسے ٹکرائی۔ اس طرح تین کاروں کی ٹکر سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے میدک کے ایریا اسپتال لے جایا گیا۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
زخمیوں میں عبد آصف، حسنہ، عرفان ،شعیب اور گھوڑ سوار شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سڑک پر سے گاڑیوں کو ہٹاکر ٹریفک نظام کو بحال کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی کی۔