
حیدرآباد – صنعت نگر زیک کالونی کے اپارٹمنٹ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد مردہ پائے گئے۔ اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر فلیٹ نمبر 204 کے باتھ روم میں اتوار کو تین افراد مردہ پائے گئے۔ انکی موت کی وجہ الیکٹرک شاک بتائی جا رہی ہے۔
مرنے والوں کی شناخت 54 سالہ پی وینکٹیش ، 50 سالہ ان کی بیوی اور 30 سالہ بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔ فلیٹ کا کوئی بھی فرد دن بھر باہر نہیں نکلنے پر پڑوسیوں کو تشیوش ہوئی۔ انھوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کی۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔