خود کو جرنلسٹ ظاہر کر کے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے 5افراد گرفتار

کُتہ گوڈیم ون ٹاؤن پولیس نے اتوار کے روز صحافیوں کے بھیس میں بلیک میل کرنے اورایک شخص سے رقم بٹورنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی، کروناکر نے بتایا کہ ملزمین نے یہاں سنیاسی بستی کے ڈی کارتک نامی ایک شخص کو بلیک میل کیا ہے، جب کچھ عرصہ قبل اس کی والدہ کو مبینہ طور پر اس کے والد نے قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے کارتک کو بتایا کہ اس کی ماں کے ناجائز تعلقات کسی اور سے تھے اس لیے اس کے شوہر نے قتل کر دیا اور خبر شائع نہ کرنے کیلئے پیسے دینے کی مانگ کی ورنہ خبر شائع کرنے کی دھمکی دی ۔

کارتک کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ سی آئی نے بتایا کہ سری نگر کالونی کے ایلوری راجیش کمار، برلے پٹ ایریا کے داساری سمباشیوا راؤ، ہاؤسنگ بورڈ کالونی کے گنٹور سری نواسا راؤ، رودرم پور کے میکلا رمیش اور کُتہ گوڈیم قصبے میں میڈارا بستی کے بداوتھ گنیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو خود کو صحافی ظاہر کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ: گانجہ کی اسمگلنگ، محبوب آباد میں چار رکنی گروہ گرفتار

Read Next

خوفناک سڑک حادثہ۔ تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گھوڑا ہلاک، چھ زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular