
ریاست تلنگانہ کے ضلع کریمنگر میں ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ رورل منڈل ناگنور میں واقع گروکل ویمنس ڈگری کالج کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق ڈگری سال اول میں زیر تعلیم سروجنا نامی طالبہ نے چہارشنبہ کی رات ہاسٹل میں پھانسی لے لی۔
آج صبح ہاسٹل کے عملے نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ طالبہ کا تعلق مانا کنڈور منڈل کے گنگی پلی سے بتایا گیا ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس چھان بین کر رہی ہے۔ اس معاملے پر طلبا تنظیم ایس ایف آئی اور ڈی وائی ایف آئی نے احتجاج کیا۔ اس معاملے پر ایکشن لینے کی مانگ کی۔۔