500 روپے میں گیس سلنڈر۔ حکومت کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے: ایل پی جی ڈیلر

حیدرآباد ۔ کانگریس کی جانب سے انتخابات کے موقع پر 500 روپے میں گیس سلنڈرس کی سربراہی کا وعدہ کیا گیا تھا، جس کے بعد بعض افراد نے یہ افواہ پھیلا دی کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے والوں کو ہی 500 روپے میں گیس سلنڈرس فراہم ہوں گے۔
اس افواہ کے پھیلنے کے بعد روزانہ خاص طور پر خواتین کی کثیر تعداد گیس ایجنسیز کے سامنے کے وائی سی اپ ڈیٹ کے لیے جمع ہو رہی ہے۔ اس دوران گریٹر حیدرآباد ایل پی جی ڈیلرس اسوسییشن کے صدر اشوک کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

اشوک کمار نے کہا کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے والوں کو ہی 500 روپے میں گیس سلنڈرس ملنے کی افواہوں میں سچائی نہیں ہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق نومبر سے ریاست میں کے وائی سی اپ ڈیٹ کا عمل جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس دور حکومت میں کئے گئے برقی معاہدوں کی تحقیقات کروانے ریونت ریڈی کا اعلان

Read Next

گروکل ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular