
ضلع نلگنڈہ میں ایک ضعیف جوڑے نے زہر کا استعمال کیا۔یہ واقعہ ضلع کے آگاموتکوروگاوں میں پیش آیا۔
بتایاجاتا ہے کہ اس جوڑے کے بیٹے جائیداد کے لئے ان سے جھگڑا کررہے تھے اور ان کی دیکھ بھال نہیں کررہے تھے جس سے مایوس ہوکراس جوڑے نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
اس واقعہ میں ضعیف شخص لنگیا کی موت ہوگئی جبکہ بیوی پنٹماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس کو نلگنڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔