آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آر میں خوفناک سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک

آندھراپردیش کے این ٹی آر ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے وسنا پیٹ میں ایک لاری نے ایک بائیک کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس حادثہ سے سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثہ کا سبب بننے والے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے گاڑیاں تیز رفتاری سے نہ چلانے،شراب پی کر گاڑی نہ چلانے اور گاڑی چلاتے وقت ا پنے خاندان کو ذہن میں رکھنے کا مشورہ دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد : مندرمیں چوری کی واردات

Read Next

تلنگانہ،ضلع نلگنڈہ میں ضعیف جوڑے نے زہر کا کیا استعمال، بزرگ کی موت، خاتون کی حالت نازک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular