کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:پونم پربھاکر

تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکرنے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ تلنگانہ کی 17نشستوں پر کامیابی پر تلگو ریاست کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل کویقینی بنایاجائے گا اور ساتھ ساتھ دیگر اسکیمات کو تلنگانہ میں لاگو کیاجائے گا۔

تلنگانہ کے وزیر نے کہاکہ ریاست میں اوبی سی ذاتوں کی مردم شماری کا وعدہ پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے انتخابات کے دوران کیا تھا۔ آنے والے دنوں یہ کام کیا جائے گا۔ہم بی سی طبقہ کے ذمہ داروں سے بات کررہے ہیں اور ان سے تجاویز حاصل کررہے ہیں۔

پونم پربھاکر نے کہاکہ پروفیسروں، دانشوروں اور بی سی ایسوسی ایشنس سے مناسب تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے ضروری فنڈز مختص کیے ہیں۔ وزیرموصوف نے کہاکہ او بی سی ذات کی مردم شماری کی قانونی حیثیت پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ اس میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کو ان کا مستحق حصہ دینے کیلئے یہ اقدام کیا جارہا ہے جوبلدیاتی انتخابات کے لیے بھی مفید ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

راجستھان:بی جے پی رکن اسمبلی کاحجاب پر متنازعہ بیان۔مسلم لڑکیوں اور انکے رشتہ داروں کا احتجاج

Read Next

خاتون مسافر کی بس میں غنڈہ گردی، کنڈیکٹر سےکی بد سلوکی،اور مار پیٹ۔پولیس میں معاملہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular