خاتون مسافر کی بس میں غنڈہ گردی، کنڈیکٹر سےکی بد سلوکی،اور مار پیٹ۔پولیس میں معاملہ درج

تلنگانہ آر ٹی سی بس میں ایک خاتون مسافر نے غنڈہ گردی کی۔ حیدرآباد کے حیات نگر بس ڈپو ون سے تعلق رکھنے والے مرد کنڈیکٹر سے ایک خاتون مسافر نے بد تمیزی کی ۔ نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کنڈاکٹر پرحملہ کر دیا۔ اس واقعہ پر تلنگانہ آر ٹی سی، کےمنیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کنڈکٹر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے اس واقعہ کی ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون مسافر نے بڑی نوٹ دے کر ٹکٹ لینے کی کوشش کی۔ کنڈیکٹر نے خاتون کو بتایاکہ وہ ابھی ڈیوٹی پر آئے ہیں۔ اور یہ ان کا پہلا ٹرپ ہے۔ اس معاملے پر خاتون بھڑک اٹھی اور کنڈیکٹر کی بات سنے بغیر ہی گالی گلوج شروع کردی اور ہاتھ سے اور پیر سے مارا۔ کنڈکٹر پر تھوک دیا اور کنڈکٹر کو قتل کر دینے کی دھمکی دی۔ اس دوران بس میں موجود ایک اور خاتون کنڈیکٹر نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون مسافر نے اس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

اسی دوران آرٹی سی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔
ڈیوٹی کرنے والے عملے پر حملوں اور بد سلوکی کو نظر انداز نہیں کیا جائےگا۔ سخت قانونی کاروائی کی جائےگی ۔ آر ٹی سی کا عملہ اپنے فرائض میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتا ہے۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے مسافرین سے اپیل کی کہ وہ اسٹاف کی مدد کریں اور بحفاظت اپنی منزل تک پہنچیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:پونم پربھاکر

Read Next

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کا سنسنی خیز فیصلہ۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے مکمل اسٹاف کا تبادلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular