راجستھان:بی جے پی رکن اسمبلی کاحجاب پر متنازعہ بیان۔مسلم لڑکیوں اور انکے رشتہ داروں کا احتجاج

راجستھان کے جئے پور میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے بیان پر مسلم لڑکیوں اور ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جے پورکی ہوا محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بالمکند آچاریہ نے راجستھان میں حجاب پہننے پرسوال اٹھائے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالمکند آچاریہ یوم جمہوریہ کے موقع پرایک اسکول پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا اسکول میں دو طرح کے ڈریس کوڈ ہیں؟ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اسکولوں میں ڈریس کوڈ رکھنے کی وکالت کی تھی۔

رکن اسمبلی کے اس بیان کے بعد جے پور میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ پیرکے روزمسلم طالبات نے اپنے رشتہ داروں اورمسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ بالمکند آچاریہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران طالبات نے سبھاش چوک پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور بالمکند آچاریہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

طالبات نے کہا کہ جس ایم ایل اے نے اسکول کے پروگرام میں آکر حجاب کی بات کی اورمذہبی نعرے لگائے وہ غلط ہے اوروہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے بالمکند اچاریہ کومعافی مانگنی چاہئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں بچہ کا اغوا کرنے والی ٹولی گرفتار

Read Next

کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:پونم پربھاکر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular