
عادل آباد ضلع کے جین ناتھ بی سی ریزیڈنشیل اسکول کے طلباء نے پرنسپل سنگیتا کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ طالب علموں نے عادل آباد II ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا۔ انھوں نے ناکافی سہولیات اور غیر معیاری کھانے دینے اور ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک پرنسپل کو ہٹایا نہیں جاتا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ جمعرات کی صبح، 46 طالب علم اپنی شکایات سنانے کے لیے ماوالا کے گروکل کیمپس سے پولیس اسٹیشن تک 4 کلومیٹر پیدل سفر کئے۔
طلبا کے مسائل سننے کے بعد پولیس نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا۔ ضلع کلکٹر راجارشی شاہ نے آر ڈی او ونود کمار کو تحقیقات کرنے اور جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ریونیو اور پولیس حکام نے طلباء کو اسکول واپس آنے پر آمادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: