خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کے خلاف آٹو ڈرائیورس کا احتجاج

تلنگانہ میں خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کے خلاف تلنگانہ بھر آٹو ڈرائیورس کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع جگتیال میں آٹوڈرائیورس نے خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت دینے پر احتجاج کیا۔ ضلع کے گولہ پلی منڈل میں آٹویونین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

آٹو ڈرائیورس نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہاکہ آرٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت سے آٹو ڈرائیورس کا روزگار متاثرہوا ہے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجیوں نے حکومت سے ان کے ذریعہ معاش کا انتظام کرنے یا پھر مفت خواتین کے سفر کی اس اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی

Read Next

سرمائی تعطیلات کیلئے صدر جمہوریہ مرمو کی حیدرآباد آمد، گورنر، سی ایم اور دیگر نے کیا استقبال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular