تلنگانہ:سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی

تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی دیکھی گئی۔ سابق رکن اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ اچم پیٹ حلقہ پہنچے تھے تاہم پولیس نے ان کی گاڑی کو ویلڈنڈا کے قریب روک دیا اورگرفتار کرلیا۔

بالاراجو نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی اطلاع دی۔ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بی آرایس کے لیڈروں اور ورکرس نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے سابق رکن اسمبلی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے جان بوجھ کر سابق رکن اسمبلی کوگرفتار کروایا ہے۔

واضح بالا راجو پر انتخابی مہم کے دوران کانگریس کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا۔اور ان کا حیدرآباد کے ایک اسپتال میں علاج کیا گیا ۔

Vinkmag ad

Read Previous

میڑچل کے دو مکانات میں چوری

Read Next

خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کے خلاف آٹو ڈرائیورس کا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular