
سوریاپیٹ: سوریا پیٹ ضلع کے مدیرالہ میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی) میں 6ویں جماعت کے طالبہ نے اسکول کی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے والدین کے مطابق، طالبہ نے مبینہ طور پر اسکول کے عملے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
ٹنگاتورتی علاقہ میں پیش آنے والے اس واقعہ کو اسکول کے عملے نے کئی گھنٹوں تک خفیہ رکھا۔ شدید زخمی طالبہ کو فوری طور پر علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ طالبہ کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے ان کی بیٹی کو ہراساں کیا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ حکام نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہراسانی کے الزامات کے بعد سرسلہ کلکٹر نے پی ای ٹی جیوتسنا کو معطل کرنے کا حکم دیا۔