
حیدآباد: سال 2014 میں ریاست کی تشکیل سے پہلے تلنگانہ میں کاشتکاروں کے لیے زراعت ایک چیلنج تھی۔ فصلیں صرف برسات کے موسم میں اُگتی تھیں، اور یاسنگی (گرمیوں کی فصل کا موسم) میں تمام زمین سوکھ جاتی تھی۔ آبپاشی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تلنگانہ بھی خشک سالی کا شکار تھا۔
چیف منسٹر بننے کے بعد کے چندر شیکھر راؤ نے آبپاشی کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے تالابوں اور ٹینکوں کی بحالی کے لیے مشن کاکتیہ اور خشک زمینوں تک پانی پہنچانے کے لیے کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں تلنگانہ میں زیر کاشت رقبہ 2014-15 میں 1.31 کروڑ ایکڑ سے بڑھ کر 2022-23 میں 2.09 کروڑ ایکڑ ہو گیا ہے، جو کہ 60 فیصد اضافہ ہے۔
اس کے مقابلے میں، آزادی کے بعد 75 سالوں میں ہندوستان میں کاشت شدہ رقبہ میں صرف 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اگر مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کی طرح زراعت پر توجہ دی ہوتی تو ہندوستان صرف ایک سال میں غذائی اجناس میں خود کفیل ہو سکتا تھا۔