دہلی:زیورات کی دکان کو لوٹنے والا چور رنگے ہاتھ پکڑا گیا

دہلی میں زیورات کی دکان کو لوٹنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نئی دہلی: دہلی کے کراول نگر علاقے میں جمعرات کی رات چوروں کو زیورات کی دکان کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ڈاکو ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے،وہ پستول لے کر اسٹور میں داخل ہوئے. گاہکوں اور سیلز پرسن کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھ لائےبیگ میں کیش کاؤنٹرسے کیش کو بھرنے کے لیے آگے بڑھے۔
اسی دوران وہ بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، اسٹور کے عملے نے فوری کارروائی کی اور ایک چور کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو گرفتار کر لیا۔ اس کے پاس سے ایک پستول اور چار کارآمد گولیاں برآمد کیں۔ دیگر دو ڈاکو فرار ہو گئے تاہم پولیس ان کی تلاش میں ہے۔

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اس میں چوروں کو ا سٹور میں داخل ہوتے اور عملے اور صارفین کو دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں عملے کو بہادری سے چوروں میں سے ایک کو پکڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے

Vinkmag ad

Read Previous

سی آر کے حکومت میں تلنگانہ کے زیر کاشت رقبہ میں 60 فیصد اضافہ

Read Next

بی آرایس کو کوئی کامیابی سے نہیں روک سکتا۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھر راو

Most Popular