
موسم برسات کے ختم ہونے تک کالیشورم پراجکٹ کے تحت تعمیر کردہ بیاریجس کو ہونے والے نقصانات کے مرمتی کاموں کو مکمل کرلیں۔انہوں نے جمعہ کو اعلی عہدیداروں اور ورک ایجنسی کے ساتھ مل کر کالیشورم پراجکٹ کے تحت تعمیر کردہ میڈی گڈہ، انارام اور سندیڈلہ بیاریجس میں ہونے والے مرمتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے وہ بیاریجس کے مرمتی کاموں کا معائنہ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی کی سفارشات پر تین بیاریجس کے مرمتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے مرمتی کاموں کے اخراجات ورک ایجنسی برداشت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے 94 ہزار کروڑ روپے کا قرض حاصل کرتے ہوئے اس پراجکٹ کو تعمیر کیا ہے جو کسی بھی کام کا نہیں رہا۔اس سے عوامی دولت ضائع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ہوئی بدعنوانی اور بیاریجس کو ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے کے لئے ویجلینس تحقیقات کروائی گئی ہیں ویجلنس رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی کی جا رہی ہے اسی رپورٹ کی بنیاد پر کئی انجینئرس کو برطرف کردیا گیا ہے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کی بنیاد پر مزید کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگی خطوط پر مرمتی کاموں کو انجام دیا جا رہا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کے تعلق سے غلط اطلاعات فراہم کی تھی بی آر ایس دور حکومت میں بی میڈی گڈہ بیارج کو نقصان پہنچا تھا اور دیگر دو بیاریجس انارام اور سندیڈلہ بھی خطرے میں ہیں انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے کے اندر ہی کالیشورم پراجکٹ کو نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔ جس پر نامور انجینئر چندرشیکھر ایئر کی قیادت والی کمیٹی نے ریاستی حکومت کو عبوری رپورٹ پیش کی۔ اور بیاریجس کے بچانے مرمتی کاموں کو انجام دینے کی سفارش کی۔وزیر آبپاشی نے کہا کہ میڈی گڈہ اور انارام بیاریجس کے مرمتی کام اطمینان بخش ہیں لیکن سندیڈلہ بیاریج کے کام سست روی سے چل رہے ہیں کاموں میں تیزی لانے کی ورک ایجنسی نوایوگا کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے اس موقع پر اتم کمار ریڈی نے سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 10 سال میں تلنگانہ کو برباد کرکے رکھ دیا۔ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد چندرشیکھرراو پر تبصرہ کرنا وہ وقت کو ضائع کرنے کے مترادف تصور کررہے ہیں