
بھینسا کے حملہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے سولا پورم گاوں میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق یہ خاتون جس کی شناخت رسولماں کے طورپر کی گئی ہے، اپنے کھیت میں ہل چلارہی تھی کہ اس بھینسا نے اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ گاوں والوں نے شکایت کی ہے کہ اس جانور نے پچھلے 3 مہینوں میں تقریباً 60 افرادپر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔