
کانگریس کے سینئر لیڈرراہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ریڈی نے اس خصوص میں انگریزی میں دیئے گئے مبارکبادی کے پیام میں کہاکہ ان(راہل گاندھی) کی شخصیت تمام مشکلات سے لڑنے والی ہے، ان کا نقطہ نظرپسماندہ طبقات کے ساتھ کھڑے ہونا ہے،قربانی ان کی میراث ہے اورجدوجہد ان کا فلسفہ ہے۔وہ ذہین اور آنے والے کل کے لئے ہندوستان کی خواہشات کو پوراکرنے والے واحد لیڈر ہیں۔