حیدرآباد:گھریلوجھگڑوں پر ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا

گھریلوجھگڑوں پر ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا۔یہ واردات منگل کی شب حیدرآباد کے تکارام گیٹ علاقہ میں پیش آئی۔تُکارام گیٹ پولیس کے مطابق لکشمن کی شادی، روجا سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کو تین بچے بھی ہیں۔روجا، اپرئیل اسٹور میں کام کرتی تھی جبکہ لکشمن بے روزگار تھا۔

لکشمن کل شب حالت نشہ میں گھر پہنچااور بیوی سے اس نے جھگڑا کیا۔بعد ازاں اس نے بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے کہاکہ لکشمن نے اپنی بیوی کے کردار پرشبہ کرتے ہوئے اس سے جھگڑا کیا۔پولیس لکشمن کی تلاش کررہی ہے جو مفرور بتایاجاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:طوفانی ہواوں سے مکانات کی چھت اُڑگئیں

Read Next

وزیراعلی تلنگانہ کی راہل گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular