تلگوریاستوں میں لوک سبھا کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کا نشانہ۔مودی کا تلنگانہ اوراے پی کادورہ

لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے دونوں تلگوریاستوں پر توجہ مرکوز کردی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر وزیراعظم مودی اس ماہ کی 16تا18تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔اپنے تین روزہ دورہ کے دوران مودی تین اضلاع کا احاطہ کریں گے۔زعفرانی جماعت لوک سبھا انتخابات میں 400سے زائد نشستوں پر کامیابی کانشانہ رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی، جگتیال، ناگرجناساگر اورملکاجگری میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔بی جے پی چاہتی ہے کہ شمالی ہند کی طرح جنوبی ہند میں بھی اس کو لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں۔وزیراعظم پڑوسی ریاست آندھراپردیش کا بھی دورہ کریں گے۔

وہ اس ماہ کی 17تاریخ کو اے پی کے چلکالوری پیٹ میں تلگودیشم۔جناسینا اور بی جے پی کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کریں گے۔زعفرانی جماعت ان تلگوریاستوں میں روڈشوزاورعوامی ریلیوں کا منصوبہ رکھتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے سرسلہ کے پاورلوم کے ورکر نے خودکشی کرلی

Read Next

وزیراعظم نریندر مودی کے لئے اندھرا پردیش کے دورہ کو قطعیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular